ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ایلیڈ ڈیوس نے مسلسل ساتواں شاٹ پٹ ٹائٹل جیت لیا

نئی دہلی۔6اکتوبر (اے پی پی):انگلینڈ میں ویلز سے تعلق رکھنے والے معروف پیرا ایتھلیٹ ایلیڈ سیون ڈیوس نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مسلسل ساتویں مرتبہ ایف63 شاٹ پٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔بی بی سی کے مطابق 34 سالہ ٹ ایلیڈ سیون ڈیوس نے اپنے پانچویں تھرو میں 16.44 میٹر دورتھرو پھینکی ، جو ان کے کیریئر میں گیارہویں عالمی …

نئی دہلی۔6اکتوبر (اے پی پی):انگلینڈ میں ویلز سے تعلق رکھنے والے معروف پیرا ایتھلیٹ ایلیڈ سیون ڈیوس نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مسلسل ساتویں مرتبہ ایف63 شاٹ پٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔بی بی سی کے مطابق 34 سالہ ٹ ایلیڈ سیون ڈیوس نے اپنے پانچویں تھرو میں 16.44 میٹر دورتھرو پھینکی ، جو ان کے کیریئر میں گیارہویں عالمی ٹائٹل کے لئے سازگار ثابت ہوئی ۔ان مقابلوں میں کویت کے پیرا ایتھلیٹ فیصل صورور نے 16.28 میٹر کے تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ برازیل کے ایڈینلسن فلوریانی نے 14.07 میٹر کی کوشش سے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

پیرا ایتھلیٹ ایلیڈ سیون ڈیوس نے ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مسلسل ساتویں مرتبہ ایف63 شاٹ پٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ حقیقت سے باہر سا لگ رہا ہے۔ فیصل نے گزشتہ چند سالوں میں مجھے ٹف ٹائم دیا ہے، جس کا میں جواب نہیں دے پایا تھا۔ اب دوبارہ واپسی کر کے اچھا لگ رہا ہے، لیکن میں جانتا ہوں کہ ابھی مجھ مزید بہت کچھ حاصل کرنے کے لئے بہت محنت کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال پیرس میں ہونے والے پیرا لمپکس میں ڈیوس گولڈ میڈل سے محروم رہ گئے تھے، جب فیصل نے 15.31 میٹر کا تھرو کر کے فتح حاصل کی تھی۔