اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکان پارلیمان نے پیر کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ایوان وزیراعظم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکان پارلیمان نے وزیراعظم کو اپنے اپنے حلقوں سے متعلق امور کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ان کے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکان پارلیمان کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکان پارلیمان نے پیر کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ایوان وزیراعظم کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکان پارلیمان نے وزیراعظم کو اپنے اپنے حلقوں سے متعلق امور کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ان کے حلقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالہ سے سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام شعبوں میں خواتین کو مرکزی دھارے میں لانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔








