جنیوا۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ،سیفران، امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سرکاری دورے پر جنیوا پہنچ گئے۔یہاں موصول ہونے والے بیان کے مطابق امیر مقام آج اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وفاقی وزیر لاکھوں مہاجرین کی میزبانی میں پاکستان کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔وفاقی وزیر برائے ،سیفران افغان مہاجرین کی ان کے ملک میں محفوظ …
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام جنیوا پہنچ گئے، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس سے خطاب کریں گے

مزید خبریں
جنیوا۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ،سیفران، امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سرکاری دورے پر جنیوا پہنچ گئے۔یہاں موصول ہونے والے بیان کے مطابق امیر مقام آج اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
وفاقی وزیر لاکھوں مہاجرین کی میزبانی میں پاکستان کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔وفاقی وزیر برائے ،سیفران افغان مہاجرین کی ان کے ملک میں محفوظ اور باوقار واپسی اور اس مسئلے کے پائیدار حل پر بھی روشنی ڈالیں گے۔








