بین الاقوامی اپلائیڈ زوالوجیکل کانفرنس 13 اکتوبر کو یونیورسٹی آف پنجاب لاہور میں ہو گی

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):اپلائیڈ زوالوجیکل سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس آن اپلائیڈ زوآلوجی کا انعقاد 13 اکتوبر 2025ء کو یونیورسٹی آف دی پنجاب لاہور میں ہو گی۔ کانفرنس کے آرگنائزنگ سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر اظہر رسول کے مطابق یہ علمی اجتماع زوالوجی کے میدان میں تحقیق اور ترقی کے نئے امکانات کو اجاگر کرنے کے لیے اہم قدم ہے۔پروفیسر ڈاکٹر اظہر رسول نے …

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):اپلائیڈ زوالوجیکل سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس آن اپلائیڈ زوآلوجی کا انعقاد 13 اکتوبر 2025ء کو یونیورسٹی آف دی پنجاب لاہور میں ہو گی۔ کانفرنس کے آرگنائزنگ سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر اظہر رسول کے مطابق یہ علمی اجتماع زوالوجی کے میدان میں تحقیق اور ترقی کے نئے امکانات کو اجاگر کرنے کے لیے اہم قدم ہے۔پروفیسر ڈاکٹر اظہر رسول نے بتایا کہ اس بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے معروف سائنسدان، محققین اور طلبہ بھرپور شرکت کریں گے، اب تک 1500 سے زائد افراد نے رجسٹریشن مکمل کر لی ہے جن میں 400 تحقیقی مقالات شامل ہیں جو کانفرنس کے مختلف سیشنز میں پیش کیے جائیں گے۔

کانفرنس کی سرپرستی پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور سوسائٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع "زوالوجی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا کردار” ہو گا جس پر ملک بھر سے زوالوجی ڈیپارٹمنٹس کے چیئرپرسنز اور ماہرین سیر حاصل گفتگو کریں گے۔ امید ہے کہ یہ کانفرنس نہ صرف پاکستان میں زوالوجیکل ریسرچ کے فروغ کا باعث بنے گی بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی سائنسدانوں کی تحقیق کو بھی اجاگر کرے گی۔ کانفرنس کے دوران متعدد تکنیکی سیشنز، پوسٹر پرزینٹیشنز اور نیٹ ورکنگ مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے جو شرکا کو موجودہ تحقیقی رجحانات سے روشناس کرائیں گے۔