سنگاپور۔7اکتوبر (اے پی پی):عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں منگل کو بھی اضافہ دیکھا گیا جس کی وجہ اوپیک پلس کی جانب سے نومبر میں توقعات سے کم پیداوار بڑھانے کے فیصلے کے باعث سپلائی کے اضافے کے خدشات میں کمی ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز 23 سینٹ یا 0.35 فیصد اضافے سے65.70 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جبکہ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ …
عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں مزید اضافہ

مزید خبریں
سنگاپور۔7اکتوبر (اے پی پی):عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں منگل کو بھی اضافہ دیکھا گیا جس کی وجہ اوپیک پلس کی جانب سے نومبر میں توقعات سے کم پیداوار بڑھانے کے فیصلے کے باعث سپلائی کے اضافے کے خدشات میں کمی ہے۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز 23 سینٹ یا 0.35 فیصد اضافے سے65.70 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جبکہ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 21 سینٹ یا 0.34 فیصد بڑھ کر 61.90 ڈالر فی بیرل ہو گیا، دونوں معاہدے گزشتہ روز ایک فیصد سے زیادہ اضافے پر بند ہوئے تھے۔
اوپیک پلس نے اعلان کیا کہ نومبر سے اجتماعی پیداوار میں روزانہ 137,000 بیرل کا اضافہ کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ مارکیٹ کی توقعات کے برعکس تھا جہاں زیادہ بڑے پیمانے پر سپلائی دوبارہ متعارف کرائے جانے کی پیش گوئی کی جا رہی تھی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ظاہر کرتا ہے کہ گروپ اب بھی عالمی تیل منڈی میں اپنا حصہ بڑھانے کے معاملے میں محتاط ہے۔








