برطانیہ میں چینی کمپنی BYDکی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 880 فیصد اضافہ

لندن۔7اکتوبر (اے پی پی):الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی چینی کمپنی BYD نے کہا ہے کہ برطانیہ میں اس کی گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 880 فیصد اضافہ ہو ا ہے۔ بی بی سی کے مطابق چینی کمپنی بی وائی ڈی کا کہنا ہے کہ برطانیہ چین سے باہر اس کی سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا ہے کمپنی نے گزشتہ ماہ برطانیہ میں 11,271 …

لندن۔7اکتوبر (اے پی پی):الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی چینی کمپنی BYD نے کہا ہے کہ برطانیہ میں اس کی گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 880 فیصد اضافہ ہو ا ہے۔ بی بی سی کے مطابق چینی کمپنی بی وائی ڈی کا کہنا ہے کہ برطانیہ چین سے باہر اس کی سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا ہے کمپنی نے گزشتہ ماہ برطانیہ میں 11,271 کاریں فروخت کیں جو ایک ریکارڈ ہے۔برطانیہ BYD جیسی کمپنیوں کے لیے اس وجہ سے پرکشش مارکیٹ ہے کہ اس نے یورپی یونین اور امر یکا کے برعکس چین سے الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر محصولات عائد نہیں کیے ہیں۔

BYD جس کی گاڑیا ں بہت سی مغربی حریف کمپنیوں کے مقابلے میں سستی ہیں اور کمپنی نے بتایا کہ برطانیہ کی برطانوی مارکیٹ میں اس کا حصہ ستمبر میں 3.6 فیصد تک بڑھ گیا۔BYD کے یوکے منیجر بونو جی نے کہا کہ کمپنی آنے والے مہینوں میں مزید نئی ہائبرڈ اور الیکٹرک کاریں لانچ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں ان کی کمپنی کے بزنس کا مستقبل روشن ہے اور انہوں نے حال ہی میں یہاں اپنا 100 واں ریٹیل آؤٹ لیٹ کھولا ہے۔

 

مزید خبریں