چیف آف دی نیول سٹاف ایڈ مرل محمد ذکاءاللہ کی جرمنی کے ڈپٹی چیف آف ڈیفنس سٹاف اور جرمن نیول چیف سے ملاقاتیں،باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُموراور دو طرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈ مرل محمد ذکاءاللہ نے جرمنی کے ڈپٹی چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور جرمن نیول چیف سے جرمنی کے شہر …
چیف آف دی نیول سٹاف ایڈ مرل محمد ذکاءاللہ کی جرمنی کے ڈپٹی چیف آف ڈیفنس سٹاف اور جرمن نیول چیف سے ملاقاتیں

مزید خبریں
چیف آف دی نیول سٹاف ایڈ مرل محمد ذکاءاللہ کی جرمنی کے ڈپٹی چیف آف ڈیفنس سٹاف اور جرمن نیول چیف سے ملاقاتیں،باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُموراور دو طرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈ مرل محمد ذکاءاللہ نے جرمنی کے ڈپٹی چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور جرمن نیول چیف سے جرمنی کے شہر برلن میں ملاقاتیںکیں، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈ مرل محمد ذکاءاللہ ان دنوں جرمنی کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اپنے اس دورے کے دوران نیول چیف نے جرمنی کے ڈپٹی چیف آف ڈیفنس اسٹاف وائس ایڈمرل ریولے اور جرمن نیول چیف ( انسپکٹر آف جرمن نیوی ) وائس ایڈمرل انڈریاس کروزے سے ملاقاتیں کیں۔ برلن میں واقع جرمنی کی وفاقی دفاعی وزارت پہنچنے پر جرمن نیول چیف ( انسپکٹر آف جرمن نیوی ) وائس ایڈمرل انڈریاس کروزے نے چیف آف دی نیول اسٹاف کا استقبال کیا۔روایتی گارڈ نے نیول چیف کو اعزازی سلامی پیش کی۔ اسکے بعد چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈ مرل محمد ذکاءاللہ نے جرمن مسلح افواج کی یاد گار پر پھول چڑھائے۔بعد ازاں ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے جرمنی کے ڈپٹی چیف آف ڈیفنس اسٹاف وائس ایڈمرل ریولے سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دورا ن باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُموراور دو طرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








