لاہور۔11اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان ہفتہ کے روز وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری مراد خان کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے والد سابق ڈپٹی میئر لاہور نذیر خان سواتی کے انتقال پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پرچیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر …
رانا مشہود احمد خان کی وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری مراد خان کی رہائش گاہ آمد ،والد کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

مزید خبریں
لاہور۔11اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان ہفتہ کے روز وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری مراد خان کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے والد سابق ڈپٹی میئر لاہور نذیر خان سواتی کے انتقال پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پرچیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم ہمارے لئے خاندان کے فرد کی مانند تھے۔انہوں نے کہا کہ نذیر خان سواتی مسلم لیگ (ن) کا قیمتی اثاثہ تھے،مشکل دور میں مرحوم پارٹی کیساتھ ڈٹ کرکھڑے رہے ۔
دریں اثنا رکن صوبائی اسمبلی مہوش سلطانہ سمیت دیگر نے بھی مراد خان سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔








