دریائوں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نےدریائوں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار کیوسک اور اخراج 38 ہزار 600 کیوسک،کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل میں پانی کی آمد 21 ہزار 200 کیوسک …

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نےدریائوں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار کیوسک اور اخراج 38 ہزار 600 کیوسک،کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل میں پانی کی آمد 21 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 21 ہزار 200 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 800 کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 21 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح میں پانی کی آمد 54 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 47 ہزار 800 کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 19 ہزار 500 کیوسک اوراخراج 52 ہزار 600 کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 77 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 70 ہزار 200 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 96 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 89 ہزار 600 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 85 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 43 ہزار 100 کیوسک،کوٹری میں پانی کی آمد 68 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 200 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 29 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 22 ہزار 300 کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد 63 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 47 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1550.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.728 ملین ایکڑ فٹ ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1242.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 7.277 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.235 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں