آج کی بیٹیاں کل کا مستقبل ہیں ۔ سینیٹر روبینہ خالد

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ آج کی بیٹیاں کل کا مستقبل ہیں، ایک کامیاب معاشرے کےلئے ایک لڑکی کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے۔ہفتہ کو لڑکیوں کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے عالمی دن پر پاکستان کی ہر بچی کے تحفظ کے لئے دعا گو ہوں۔ روبینہ خالد نے کہا کہ شہید …

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ آج کی بیٹیاں کل کا مستقبل ہیں، ایک کامیاب معاشرے کےلئے ایک لڑکی کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے۔ہفتہ کو لڑکیوں کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے عالمی دن پر پاکستان کی ہر بچی کے تحفظ کے لئے دعا گو ہوں۔

روبینہ خالد نے کہا کہ شہید محترمہ نے پاکستان اور مسلم ممالک کی پہلی وزیر اعظم منتخب ہو کر ثابت کیا کہ ایک لڑکی کے لئے کچھ بھی نا ممکن نہیں ہے،شہید ذالفقار علی بھٹو نے لڑکیوں کی بہتر تعلیم کے لئے بہت زور دیا۔روبینہ خالد نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی ایک لڑکی کے تحفظ، اسکی بہتر تعلیم اور ملک کی فلاح میں ایک لڑکی کے اہم کردار پر یقین رکھتی ہے، پاکستان کی ہر بیٹی ملک کے لئے ایک امید ہے۔

روبینہ خالد نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ ایک تعلیم یافتہ لڑکی کے بنا ترقی نہیں کر سکتا، ہمیں پاکستان کو ایک ایسا ملک بنانا ہے جہاں ہر لڑکی بنا کسی روک ٹوک کے بہتر تعلیم حاصل کرے۔ روبینہ خالد نے کہا کہ پاکستان کو ایک ایسا ملک بنانا ہے جہاں ہر بیٹی خود کو محفوظ محسوس کرے،پاکستان کے بہترین مستقبل کے لئے ہر بچی کا آج بہتر بنانا ہوگا۔

مزید خبریں