نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں حالیہ واقعات، خاص طور پر غزہ اور فلسطین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مسلم …

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں حالیہ واقعات، خاص طور پر غزہ اور فلسطین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مسلم ممالک کی مشترکہ کوششوں کے ساتھ ساتھ مصر کے تفریحی مقام شرم الشیخ میں ہونے والے اگلے سربراہی اجلاس پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔

 

مزید خبریں