پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) نے دنیا بھر کے ساتھ ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے 2025 منایا

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) نے دنیا بھر کے ساتھ ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے 2025 منایا، جس کا سرکاری موضوع تھا: ’’سانحات اور ہنگامی صورتحال میں ذہنی صحت کی خدمات تک رسائی‘‘۔تقریب کا مقصد ذہنی صحت کے نظام کو مضبوط بنانا اور بحرانوں اور آفات کے دوران بروقت، مساوی اور بے داغ نفسیاتی نگہداشت کی فراہمی کی ضرورت کو اجاگر کرنا تھا۔پمز میں منعقدہ خصوصی …

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) نے دنیا بھر کے ساتھ ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے 2025 منایا، جس کا سرکاری موضوع تھا: ’’سانحات اور ہنگامی صورتحال میں ذہنی صحت کی خدمات تک رسائی‘‘۔تقریب کا مقصد ذہنی صحت کے نظام کو مضبوط بنانا اور بحرانوں اور آفات کے دوران بروقت، مساوی اور بے داغ نفسیاتی نگہداشت کی فراہمی کی ضرورت کو اجاگر کرنا تھا۔پمز میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرِ نفسیات پروفیسر رضوان تاج نے کہا کہ آفات، تنازعات اور ہنگامی حالات کے بعد ذہنی صحت کے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی ہو یا سماجی سانحہ ان کے دیرپا نفسیاتی اثرات ہو سکتے ہیں اس کے باوجود آفات سے نمٹنے کے عمل میں ذہنی صحت سب سے زیادہ نظرانداز ہونے والا شعبہ ہے۔ ضروری ہے کہ ابتدا ہی سے ایمرجنسی ہیلتھ سروسز میں نفسیاتی فرسٹ ایڈ، کونسلنگ اور نفسیاتی علاج کو شامل کیا جائے۔انہوں نے ہسپتالوں سے لے کر کمیونٹی پروگراموں تک ہر سطح پر ذہنی صحت کی امداد کی فراہمی کے لیے طبی اداروں، سرکاری محکموں اور امدادی اداروں کے درمیان مضبوط شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر عمران سکندر نے ایمرجنسی ذہنی صحت کے ردِعمل اور آگاہی کو مضبوط بنانے کے ادارے کے عزم کو دہرایا۔

انہوں نے کہا کہ پمز میں ہم ایمرجنسی ذہنی صحت کے ردِعمل کی صلاحیت بڑھانے اور فرنٹ لائن طبی عملے کو تربیت دینے پر توجہ دے رہے ہیں تاکہ وہ نفسیاتی دباؤ کو پہچان سکیں اور اسے سنبھال سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ذہنی صحت کوئی عیاشی نہیں بلکہ ایک بنیادی انسانی حق ہے جس کاخاص طور پر اور بالخصوص بحرانوں کے دوران تحفظ لازمی ہے۔دونوں مقررین نے میڈیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس حقیقت کو تسلیم کریں کہ بحالی اور مزاحمت صرف جسمانی صحت تک محدود نہیں۔

سانحات میں ذہنی صحت کا خیال رکھنا سماجی ہم آہنگی کی بحالی، بحالی کے عمل اور جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔پمز کا شعبۂ نفسیات مریضوں کو داخلے اور ڈے کیئر دونوں طرح کی خدمات کے ساتھ کونسلنگ اور بحران کے وقت مداخلتی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے 2025 کے موقع پر ادارے نے یہ عزم دہرایا کہ وہ تمام پاکستانیوں، خصوصاً ہنگامی حالات اور زندگی بدل دینے والے سانحات کے متاثرین کے لیے ذہنی صحت کی سہولتوں تک قابلِ رسائی فراہم کرے گا۔

 

مزید خبریں