یمن ،سعودی پراجیکٹ مسام کے تحت 815 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا گیا

صنعا۔13اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کے ارکان نےیمن کے مختلف علاقوں سے ایک ہفتے کے دوران مزید 815 بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ناکارہ بنا دیا۔ اردو نیوز نے مسام کے منیجنگ ڈائریکٹر اسامہ القصبی کے حوالے سے بتایا کہ مارب، عدن، الجوف، شبوہ، تعز، الحدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کی کارروائیاں کی گئیں جن میں پھٹنے سے …

صنعا۔13اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کے ارکان نےیمن کے مختلف علاقوں سے ایک ہفتے کے دوران مزید 815 بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ناکارہ بنا دیا۔ اردو نیوز نے مسام کے منیجنگ ڈائریکٹر اسامہ القصبی کے حوالے سے بتایا کہ مارب، عدن، الجوف، شبوہ، تعز، الحدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کی کارروائیاں کی گئیں جن میں پھٹنے سے رہ جانے والے 748 رہ جانے والی، 56 اینٹی ٹینک، 6 اینٹی پرسنل بارودی سرنگوں اور 5 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ناکارہ بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 2018 میں پراجیکٹ کے آغاز کے بعد سے اب تک 5 لاکھ 18 ہزار633 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے۔ دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگیں عام لوگوں ، بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے لئے سنگین خطرہ بن رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسام پراجیکٹ کے تحت باردوی سرنگیں ناکارہ بنانے کرنے والے مقامی انجینئرز کی تربیت کی جاتی ہے ، انھیں آلات فراہم کیے جاتے ہیں اور جو یمنی دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے زخمی ہو جاتے ہیں، یہ پراجیکٹ انہیں مدد بھی فراہم کرتا ہے۔

پراجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں۔