برطانیہ میں یونیورسٹیوں کو یہودی طلبہ کے تحفظ کے لیے اقدامات کی ہدایت

لندن ۔13اکتوبر (اے پی پی):برطانوی حکومت نے یونیورسٹیوں کو یہودی طلبا کے تحفظ کے لیے مزید موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق یہ بیان شمالی برطانیہ میں ایک یہودی عبادت گاہ پر ہولناک حملے پر تشویش کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ برطانوی وزیر تعلیم بریجٹ فلپسن نےبیان میں کہا کہ میری بات بالکل واضح ہے،نفرت کے خاتمے کے معاملے میں ذمہ داری براہِ …

لندن ۔13اکتوبر (اے پی پی):برطانوی حکومت نے یونیورسٹیوں کو یہودی طلبا کے تحفظ کے لیے مزید موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق یہ بیان شمالی برطانیہ میں ایک یہودی عبادت گاہ پر ہولناک حملے پر تشویش کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

برطانوی وزیر تعلیم بریجٹ فلپسن نےبیان میں کہا کہ میری بات بالکل واضح ہے،نفرت کے خاتمے کے معاملے میں ذمہ داری براہِ راست جامعات پر عائد ہوتی ہے اور اس مقصد کے لیے اپنے اختیارات استعمال کرنے کے لیے انہیں میری مکمل حمایت حاصل ہے۔