غزہ جنگ بندی معاہدے سے یوکرین میں بھی جنگ کے خاتمے کی امید پیدا ہوگئی، ولادیمیر زیلنسکی

کیف ۔14اکتوبر (اے پی پی):یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی غیر معمولی طور پر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ بندی معاہدے کے بعد یوکرین میں بھی یہ امید بڑھ گئی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کا خاتمہ کرا سکیں گے اور وہ اس میں کامیاب ہوں گے کہ وہ روس کی جنگی جارحیت سے یوکرین کو بچائیں۔ العربیہ کے مطابق …

کیف ۔14اکتوبر (اے پی پی):یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی غیر معمولی طور پر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ بندی معاہدے کے بعد یوکرین میں بھی یہ امید بڑھ گئی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کا خاتمہ کرا سکیں گے اور وہ اس میں کامیاب ہوں گے کہ وہ روس کی جنگی جارحیت سے یوکرین کو بچائیں۔

العربیہ کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا جب دنیا کے ایک خطے کے لیے امن کا حصول ممکن ہو سکتا ہے تو دوسرے خطے کے لیے بھی امن کی امید بڑھ جاتی ہے۔

دریں اثناء جرمنی کے چانسلر فریڈرک میرز نے بھی یہ مطالبہ کیا ہے کہ امریکا یوکرین میں امن لانے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ صدر ٹرمپ اپنا وہی اثر و رسوخ جو انہوں نے مشرق وسطیٰ میں استعمال کیا ہے وہ یوکرین میں بھی بروئے کار لا سکیں گے۔