شرم الشیخ ۔14اکتوبر (اے پی پی):فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس آئندہ مرحلے میں غزہ کے انتظام میں ایک ’’انتہائی خاص کردار‘‘ ادا کرے گا، جو فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مل کر انجام دیا جائے گا۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے یہ بات مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچنے پر کہی، جہاں وہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرصدارت ’’ امب سربراہ …
آئندہ مرحلے میں غزہ کے انتظام میں اہم کردار ادا کریں گے ، فرانس

مزید خبریں
شرم الشیخ ۔14اکتوبر (اے پی پی):فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس آئندہ مرحلے میں غزہ کے انتظام میں ایک ’’انتہائی خاص کردار‘‘ ادا کرے گا، جو فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مل کر انجام دیا جائے گا۔
العربیہ کے مطابق انہوں نے یہ بات مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچنے پر کہی، جہاں وہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرصدارت ’’ امب سربراہ کانفرنس‘‘ میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ ایک خصوصی کردار ادا کریں گے۔ ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ اتھارٹی کو اس عمل میں مؤثر کردار ملے اور وہ جنگ کے بعد درکار اصلاحات پر عمل کرے۔
فرانسیسی صدر نے بتایا کہ فلسطینی صدر محمود عباس شرم الشیخ سمٹ میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے اسے ’’انتہائی مثبت اشارہ‘‘ قرار دیا جو فلسطینی اتھارٹی کے ’’ایک آئینی اور معتبر ادارے‘‘ کے طور پر کردار کا اعتراف ہے۔








