کراکس۔14اکتوبر (اے پی پی):وینزویلا کے ریاست بولیوار میں سونے کی ایک سونے کی کان بیٹھ جانے کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق حادثہ شدید بارشوں کے بعد کان میں پانی بھر جانے اور اس کی ساخت کمزور ہونے کے سبب پیش آیا، جس کے باعث کان اچانک منہدم ہو گئی۔ ریسکیو ٹیمیں، فائر بریگیڈ اور سول پروٹیکشن کے اہلکار جائے وقوعہ پر موجود …
وینزویلا میں سونے کی کان گرنے کے باعث 14 افراد ہلاک
کراکس۔14اکتوبر (اے پی پی):وینزویلا کے ریاست بولیوار میں سونے کی ایک سونے کی کان بیٹھ جانے کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق حادثہ شدید بارشوں کے بعد کان میں پانی بھر جانے اور اس کی ساخت کمزور ہونے کے سبب پیش آیا، جس کے باعث کان اچانک منہدم ہو گئی۔
ریسکیو ٹیمیں، فائر بریگیڈ اور سول پروٹیکشن کے اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور پانی میں ڈوبی لاشوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔روسّیو میونسپلٹی کے میئر ویلہلم تورے لاس نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
حکام کے مطابق، کان کے مقام کے قریب ایک کمانڈ پوسٹ قائم کر دی گئی ہے تاکہ نکاسی آب اور ریسکیو آپریشن کو مؤثر طریقے سے چلایا جا سکے۔









