اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا سے سابق سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پرانتخاب کے لئے اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں (کل )بدھ سے جمع کروائی جاسکیں گی،پولنگ 30 اکتوبر کو ہوگی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق خیبر پختونخوا سے جنرل نشست پر منتخب سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی …
سینیٹ کی خالی نشست پرانتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں کل جمع کروائی جاسکیں گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا سے سابق سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پرانتخاب کے لئے اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں (کل )بدھ سے جمع کروائی جاسکیں گی،پولنگ 30 اکتوبر کو ہوگی ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق خیبر پختونخوا سے جنرل نشست پر منتخب سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کی وجہ سے اس نشست پر انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 8اور 9 اکتوبر کو جمع کرائے گئے جن کی جانچ پڑتال 13 اکتوبر تک ہوئی
، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں (کل )15 اکتوبر بروز بدھ اور ٹربیونل کی جانب سے انہیں 17 اکتوبر تک نمٹایا جائےگا۔
امید واروں کی نظر ثانی شدہ فہرست18 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی 20 اکتوبر کو واپس لیے جا سکیں گے جبکہ پولنگ 30 اکتوبر کو خیبرپختونخوا اسمبلی کی عمارت میں صبح 9 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے۔








