اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 115،پی پی 116 فیصل آباد اور پی پی 269 مظفر گڑھ کی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا (کل )بدھ کو آخری دن ہے،ان حلقوں میں پولنگ23 نومبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ان تین حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے …
پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 115،پی پی 116 فیصل آباد اور پی پی 269 مظفر گڑھ کی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری دن

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 115،پی پی 116 فیصل آباد اور پی پی 269 مظفر گڑھ کی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا (کل )بدھ کو آخری دن ہے،ان حلقوں میں پولنگ23 نومبر کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ان تین حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی (کل) بدھ کو آخری تاریخ مقرر ہے جن کی جانچ پڑتال 20 اکتوبر جبکہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 24 اکتوبر اور ٹربیونل کی جانب سے انہیں31اکتوبر تک نمٹایا جائےگا۔
امید واروں کی نظر ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو جاری کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی 3نومبر کو واپس لیے جا سکیں گے جبکہ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 4 نومبر کو اور پولنگ 23 نومبر کو ہو گی۔








