اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوات کے علاقے مٹہ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں وزیرداخلہ نے فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے لیویز اہلکار عبدالکبیر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کیا، قوم ان کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ محسن …
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مٹہ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوات کے علاقے مٹہ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں وزیرداخلہ نے فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے لیویز اہلکار عبدالکبیر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کیا، قوم ان کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔
محسن نقوی نے شہید لیویز اہلکار کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے والی پولیو ٹیم پر حملہ کرنے والے درندہ صفت عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔








