اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آزاد جموں و کشمیر حکومت کے سابق وزیر اور سینئر مسلم لیگی رہنما راجہ نصیر احمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں سردار ایاز صادق نے راجہ نصیر احمد خان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک زیرک …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سینئر مسلم لیگی رہنما راجہ نصیر احمد خان کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آزاد جموں و کشمیر حکومت کے سابق وزیر اور سینئر مسلم لیگی رہنما راجہ نصیر احمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں سردار ایاز صادق نے راجہ نصیر احمد خان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک زیرک اور مخلص سیاسی رہنما تھے جنہوں نے عوامی خدمت اور قومی یکجہتی کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ راجہ نصیر احمد خان کی وفات سے ایک مخلص، تجربہ کار سیاسی رہنما ہم سے جدا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنتُ الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔








