اوساکا ایکسپو 2025 میں سعودی پویلین کے لیے اعلٰی اعزاز

ریاض ۔15اکتوبر (اے پی پی):عالمی نمائشوں کی نگرانی کرنے والی بین الاقوامی تنظیم (دا بیورو انٹرنیشنل ڈے ایکپوزیشنز) نے پیر کو اوساکا – کینسائی ایکسپو کے آخری دن سعودی عرب کے پویلین کو بہترین طرزِ تعمیر اور لینڈ سکیپ کی وجہ سے ’اے کیٹیگری‘ میں سونے کا تمغہ دینے کا اعلان کیا ہے۔سپین کو چاندی جبکہ متحدہ عرب امارات کو کانسی کا تمغہ ملا ہے۔ ٹائپ اے میں نچلے درجے …

ریاض ۔15اکتوبر (اے پی پی):عالمی نمائشوں کی نگرانی کرنے والی بین الاقوامی تنظیم (دا بیورو انٹرنیشنل ڈے ایکپوزیشنز) نے پیر کو اوساکا – کینسائی ایکسپو کے آخری دن سعودی عرب کے پویلین کو بہترین طرزِ تعمیر اور لینڈ سکیپ کی وجہ سے ’اے کیٹیگری‘ میں سونے کا تمغہ دینے کا اعلان کیا ہے۔سپین کو چاندی جبکہ متحدہ عرب امارات کو کانسی کا تمغہ ملا ہے۔ ٹائپ اے میں نچلے درجے کے پویلینز کی کیٹیگری میں بحرین کو انعام دیا گیا۔

ایکسپو کے منتظمین کا کہنا ہے 13 اپریل کو اس پویلین کے افتتاح کے بعد سے چھ مہینے مکمل ہونے پر کل 29,017,924 افراد ایکسپو کو دیکھنے کے لیے آئے۔ان میں 3,438,938 ’اے ڈی‘ اجازت نامے رکھنے والے افراد اور سائٹ پر موجود خدمات فراہم کرنے والے بھی شامل ہیں۔

نمائش میں فروخت کیے گئے ٹکٹوں کی کُل تعداد 22,069,546 تھی۔توکورا ماساکازُو نے جو ’جاپان ایسوسی ایشن فار دا ورلڈ ایکپوزیشنز 2025‘ کے چیئرمین ہیں، ایکسپو کے آخری دن اتحاد کا پیغام دیا اور کہا کہ ’ایکسپو نے ایک منقسم دنیا میں اس بات کی از سرِ نو تصدیق کی ہے کہ یہاں 160 ممالک جمع ہوئے ہیں اور یہ کہ دنیا اگرچہ متنوع ہے لیکن اب بھی متحد ہے۔