امدادی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے غزہ کی تمام راہداریوں کو فوری کھولا جائے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔15اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے بعد جنگ زدہ فلسطینی علاقے میں امدادی سامان کی ترسیل کے لیے تمام راہداریوں کو کھولا جائے۔اردو نیوز کے مطا بق اقوام متحدہ اور انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی ادارے کا اسرائیل سے یہ مطالبہ منگل کے روز سامنے آیا ہے۔ تاہم ابھی غزہ کے جنگ …

اقوام متحدہ ۔15اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے بعد جنگ زدہ فلسطینی علاقے میں امدادی سامان کی ترسیل کے لیے تمام راہداریوں کو کھولا جائے۔اردو نیوز کے مطا بق اقوام متحدہ اور انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی ادارے کا اسرائیل سے یہ مطالبہ منگل کے روز سامنے آیا ہے۔

تاہم ابھی غزہ کے جنگ زدہ علاقے میں امدادی سامان کی ترسیل میں بہتری لانا باقی ہے۔ اسی پس منظر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ راہداریاں کھولی جائیں تاکہ غزہ میں جاری قحط اور بھوک کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے اس ادارے ‘آئی سی آر سی’ کے ترجمان کرسچن کارڈن نے جنیوا میں رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام راستوں کو کھولا جائے۔ تاکہ خوراک اور دوسرے امدادی سامان کی ترسیل غزہ کے لاکھوں بے گھر شہریوں کی ضرورت کے مطابق ان تک پہنچ سکے۔

اسی دوران اقوام متحدہ کے ذیلی امدادی ادارے ‘اوسی ایچ اے ‘ کے ترجمان جینز لارکی نے بھی یہی مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ضرورت ہے کہ تمام راہداریاں کھلی ہوئی ملیں۔ تاکہ ہم امدادی کام کر سکیں۔ان راہداریوں سے امدادی سامان کی ترسیل ممکن بنانے کے لیے سڑکوں کی صفائی بھی ضروری ہے کیونکہ غزہ میں جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر ہیں اور راستے کھولنا ضروری ہیں۔

ترجمان نے کہا ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ جہاں جہاں تعمیر و مرمت کی ضرورت ہے اسے جلدی مکمل کیا جائے۔ تاکہ امدادی کام ممکن ہو اور امدادی سامان لوگوں تک پہنچنا شروع ہو سکے۔ترجمان نے کہا ہم یہ بات ہر ایک سے کر رہے ہیں۔ تاکہ اس کی طرف توجہ ہو۔