ٹوکیو ۔15اکتوبر (اے پی پی):جاپان کی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کے لیے 21 اکتوبر کو ووٹنگ ہو گی۔تاس کے مطابق یہ اعلان چیف کابینہ سیکرٹر ی یوشیماسا ہیاشی نے پارلیمانی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔ حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی)انتخاب سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پارٹی کی جانب …
جاپان ، نئے وزیرِ اعظم کا انتخاب 21 اکتوبر کو ہو گا

مزید خبریں
ٹوکیو ۔15اکتوبر (اے پی پی):جاپان کی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کے لیے 21 اکتوبر کو ووٹنگ ہو گی۔تاس کے مطابق یہ اعلان چیف کابینہ سیکرٹر ی یوشیماسا ہیاشی نے پارلیمانی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔
حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی)انتخاب سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے سناے تاکائچی کو وزارتِ عظمیٰ کے لیے نامزد کیا جائے گا۔دوسری جانب حزبِ اختلاف کی جماعتیں بھی سرگرم ہو گئی ہیں اور ایک متفقہ امیدوار سامنے لانے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ اگر حزبِ اختلاف ایک امیدوار پر متفق ہو گئی تو وہ حکومتی جماعت سے اقتدار چھین سکتی ہے جو کہ 2012 سے اقتدار میں ہے۔
یہ صورتحال اُس سیاسی غیر یقینی کا نتیجہ ہے جو لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اُس کی اتحادی جماعت کومیتو کے اتحاد کے ٹوٹنے کے بعد پیدا ہوئی۔ 10 اکتوبر 2025 کو کومیتو نے اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لی جس کے بعد حکمران اتحاد دونوں ایوانوں میں اکثریت کھو بیٹھا۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر حزبِ اختلاف کی تین بڑی جماعتیں یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک امیدوار لانے میں کامیاب ہو گئیں تو ایل ڈی پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔








