اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی )سینیٹر روبینہ خالد نے پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے لئے بے مثال قربانیاں ہیں۔ بدھ کو جاری تعزیتی پیغام میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ آغا سراج درانی کا عوام کی خدمت کے …
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی )سینیٹر روبینہ خالد نے پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے لئے بے مثال قربانیاں ہیں۔
بدھ کو جاری تعزیتی پیغام میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ آغا سراج درانی کا عوام کی خدمت کے لئے جذبہ بے مثال تھا،بطور سپیکر سندھ اسمبلی انہوں نے قائدانہ صلاحیتیں دکھائیں اور جمہوریت کی بقا کے لئے بے شمار خدمات سرانجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ غم کی گھڑی میں پارٹی اور پوری قیادت سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی ٰمقام اور سوگوار خانداند کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔








