وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی کی وفات سیاست کے میدان میں بڑا نقصان ہے،اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی کی وفات سیاست کے میدان میں بڑا نقصان ہے،اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔