اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام چالیسواں قومی مقابلہ حفظ و قرات شروع ہو گیا۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے2دوزہ قومی مقابلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ایسے مقابلے نوجوان نسل میں تلاوت قرآن کریم کے اہتمام اور متعلقہ علوم سیکھنے کا شوق دلاتے ہیں۔ وزارت مذہبی امور ملک بھر کے حفاظ …
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام چالیسواں قومی مقابلہ حفظ و قرات شروع

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام چالیسواں قومی مقابلہ حفظ و قرات شروع ہو گیا۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے2دوزہ قومی مقابلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ایسے مقابلے نوجوان نسل میں تلاوت قرآن کریم کے اہتمام اور متعلقہ علوم سیکھنے کا شوق دلاتے ہیں۔ وزارت مذہبی امور ملک بھر کے حفاظ کرام، قراء و قارعات کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔
واضح رہے کہ ملک بھر سے ضلعی و صوبائی سطح پر مقابلوں میں منتخب ہونے والے حفاظ و قراء اس قومی مقابلے میں شریک ہو رہے ہیں۔ دو روزہ قومی مقابلہ حفظ قران و حسن قرات میں کامیاب امیدواروں کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان، آزاد کشمیر ، اسلام آباد اور آرمڈ فورسز سے منتخب حفاظ اور قراء مقابلے میں حصہ لیں گے۔ حافظہ اور قاریہ خواتین اور بچیوں کے لئے چار الگ کیٹگریز مختص کی گئی ہیں۔
قومی مقابلہ حفظ و قرات کے انعام یافتگان کو نقد انعامات اور عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملے گا۔ چار سینئر قراء اور خطیب حضرات مقابلے کے منصفین کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔








