پاک فوج کی سپن بولدک چمن سیکٹر میں بھرپور جوابی کارروائی ، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست

راولپنڈی۔15اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کی سپن بولدک چمن سیکٹر میں بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کر دی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاک فوج کی جانب سے متعدد افغان طالبان پوسٹیں ٹینکس …

راولپنڈی۔15اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کی سپن بولدک چمن سیکٹر میں بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کر دی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاک فوج کی جانب سے متعدد افغان طالبان پوسٹیں

ٹینکس بمعہ عملہ کو بھی نشانہ بنا یا گیا۔ شکست خوردہ افغان طالبان نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے جنگی ہتھیاروں کو قبضے میں لینے کی من گھڑت ویڈیوز جاری کی، سوشل میڈیا پر افغان طالبان کی جانب سے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں میں صداقت نہیں۔ پاک فوج افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، جارحیت کا جواب شدید اور توقع سے بڑھ کر ہو گا۔