ایف ڈی ای کا طلبہ کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے تعلیم دینے کا فیصلہ

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای)نے طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ ایف ڈی ای نے اپنا پہلا سرکاری یوٹیوب چینل لانچ کر دیا ہے جہاں ماہر اساتذہ کے روزانہ لیکچر اپ لوڈ کئے جائیں گے۔ طلبہ کو 24 گھنٹے آن لائن تعلیمی مواد تک رسائی حاصل ہو گی جس سے ان کا سیکھنے کا عمل مزید مضبوط …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای)نے طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ ایف ڈی ای نے اپنا پہلا سرکاری یوٹیوب چینل لانچ کر دیا ہے جہاں ماہر اساتذہ کے روزانہ لیکچر اپ لوڈ کئے جائیں گے۔ طلبہ کو 24 گھنٹے آن لائن تعلیمی مواد تک رسائی حاصل ہو گی جس سے ان کا سیکھنے کا عمل مزید مضبوط ہو گا۔

ایف ڈی ای کی جانب سے روزانہ کوئز اور اسسمنٹس بھی دی جائیں گی تاکہ طلبہ اپنی کارکردگی کو جانچ سکیں۔ حکام کے مطابق "کنیکٹڈ کلاس رومز” کے بعد اب یوٹیوب پلیٹ فارم بھی تعلیمی سفر کا اہم حصہ بنے گا۔ یہ اقدام جدید تعلیم کے فروغ اور طلبہ کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے تاکہ وہ گھر بیٹھے معیاری تعلیم حاصل کر سکیں۔