اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آغا سراج درانی کی وفات سیاست اور عوامی خدمت کے میدان میں ایک بڑا نقصان ہے، وہ ایک باوقار پارلیمنٹیرین، باصلاحیت منتظم اور جمہوری اقدار کے علمبردار تھے،مرحوم نے طویل عرصہ عوام کی خدمت کی اور صوبہ سندھ …
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آغا سراج درانی کی وفات سیاست اور عوامی خدمت کے میدان میں ایک بڑا نقصان ہے، وہ ایک باوقار پارلیمنٹیرین، باصلاحیت منتظم اور جمہوری اقدار کے علمبردار تھے،مرحوم نے طویل عرصہ عوام کی خدمت کی اور صوبہ سندھ کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔
بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی مرحوم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں شمار کئے جاتے تھے اور انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور اور نظریہ کو عملی جامہ پہنانے میں ہمیشہ فعال کردار ادا کیا۔چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہلخانہ، دوستوں اور پارٹی کارکنان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔








