دبئی۔15اکتوبر (اے پی پی):دنیا کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی ایکسپو گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایگزیبیشن (جائٹیکس)2025 کا دبئی میں انعقاد کیا گیا،ایس آئی ایف سی کے بھرپور تعاون سے پاکستان کا ڈیجیٹل وژن جائٹیکس 2025 میں عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ایونٹ میں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے پاکستانی پویلین کا شاندار افتتاح کیا، اہم ترین ایونٹ میں …
جائٹیکس 2025 : پاکستان کا ڈیجیٹل وژن جائٹیکس 2025 میں عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

مزید خبریں
دبئی۔15اکتوبر (اے پی پی):دنیا کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی ایکسپو گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایگزیبیشن (جائٹیکس)2025 کا دبئی میں انعقاد کیا گیا،ایس آئی ایف سی کے بھرپور تعاون سے پاکستان کا ڈیجیٹل وژن جائٹیکس 2025 میں عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ایونٹ میں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے پاکستانی پویلین کا شاندار افتتاح کیا، اہم ترین ایونٹ میں حکومت سمیت ایس آئی ایف سی کے اعلیٰ عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ پاکستانی ٹیک انڈسٹری کیلئے یہ ایونٹ عالمی اعتماد میں اضافے سمیت عالمی منڈیوں تک رسائی کا اہم ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔
وزارت آئی ٹی اور ایس آئی ایف سی کے اشتراک سے پاکستان کا ٹیک ایکو سسٹم سرمایہ کاروں کیلئے توجہ کا مرکز بن گیا ۔پاکستانی پویلین میں سٹارٹ اپ شوکیس، لائیو ڈیموسٹریشن اور بین الاقوامی بزنس میچنگ کی بھرپور سرگرمیاں جاری ہیں۔100 پاکستانی ٹیک کمپنیوں کی شرکت نے بین الاقوامی سطح پر پاکستانی آئی ٹی سیکٹر کی نئی پہچان متعارف کرا دی ۔ایکسپو میں ایس آئی ا یف سی اور وزارت آئی ٹی کے تحت 10 ابھرتے ہوئے پاکستانی آئی ٹی سٹارٹ اپس کو بھرپور پذیرائی ملی۔جائٹیکس 2024 میں پاکستان ’’ٹیک ڈیسٹینیشن آف دی ائیر‘‘ کا عالمی اعزاز بھی حاصل کر چکا ہے ۔ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کا ڈیجیٹل وژن عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ مضبوط کر رہا ہے۔








