راولپنڈی۔15اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے افغانستان کے صوبہ قندھار اور کابل میں نپے تلے فضائی حملے خالصتاً افغان طالبان اور خوارجین کے ٹھکانوں پر کئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان بٹالین ہیڈکوارٹرنمبر 4، 8 بٹالین اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کے اہداف کو نشانہ بنایا، یہ تمام اہداف باریک بینی سے منتخب کئے گئے جو شہری آبادی سے الگ تھلگ تھے اور کامیابی …
قندھار اور کابل میں خالصتاً افغان طالبان اور خوارجین کے ٹھکانوں پر پاکستان کے نپے تلے فضائی حملے، فتنہ الخوارج کامرکز اور لیڈرشپ نشانہ

مزید خبریں
راولپنڈی۔15اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے افغانستان کے صوبہ قندھار اور کابل میں نپے تلے فضائی حملے خالصتاً افغان طالبان اور خوارجین کے ٹھکانوں پر کئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان بٹالین ہیڈکوارٹرنمبر 4، 8 بٹالین اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کے اہداف کو نشانہ بنایا، یہ تمام اہداف باریک بینی سے منتخب کئے گئے جو شہری آبادی سے الگ تھلگ تھے اور کامیابی سے تباہ کئے گئے۔ کابل میں فتنہ الخوارج کے مرکز اور لیڈرشپ کو نشانہ بنایا گیا ۔پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔








