ابا خیل شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی، 7 خوارج ہلاک

راولپنڈی۔15اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج نے 14 اکتوبر کو ابا خیل شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائی کی، کامیاب کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد گروہ کو نشانہ بناتے ہوئے 7 خوارج جہنم واصل کئے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے ہاتھوں ہلاک کئے گئے خوارج کا ہدف علاقے میں دہشت گردی کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنانا تھا۔ پاک فوج اور سکیورٹی فورسز ملک سے …

راولپنڈی۔15اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج نے 14 اکتوبر کو ابا خیل شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائی کی، کامیاب کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد گروہ کو نشانہ بناتے ہوئے 7 خوارج جہنم واصل کئے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے ہاتھوں ہلاک کئے گئے خوارج کا ہدف علاقے میں دہشت گردی کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنانا تھا۔ پاک فوج اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔