نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر ایم عبدالعزیز الخلیفی کا فون

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر ایم عبدالعزیز الخلیفی نے فون کیا اور خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر ایم عبدالعزیز الخلیفی نے فون کیا اور خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق

قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی مستقل حمایت اور خطہ سمیت عالمی امن کے فروغ میں قطر کے مثبت کردار پر شکریہ ادا کیا۔