ریاض ۔16اکتوبر (اے پی پی):ولی عہد و زیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ میں ’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبے کا اعلان کیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ کثیر المقاصد منصوبہ مسجدِ حرام کے قریب 12 ملین مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہوگا۔منصوبے کا مقصد مکہ مکرمہ، خصوصاً مرکزی علاقے کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں معیاری تبدیلی لانا ہے تاکہ اسے عمرانی ترقی …
سعودی عرب، ولی عہد کا مکہ مکرمہ میں شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان

مزید خبریں
ریاض ۔16اکتوبر (اے پی پی):ولی عہد و زیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ میں ’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبے کا اعلان کیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ کثیر المقاصد منصوبہ مسجدِ حرام کے قریب 12 ملین مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہوگا۔منصوبے کا مقصد مکہ مکرمہ، خصوصاً مرکزی علاقے کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں معیاری تبدیلی لانا ہے تاکہ اسے عمرانی ترقی کا ایک عالمی نمونہ بنایا جا سکے۔
یہ منصوبہ خطے کی ترقی، زائرین کی آمد و رفت میں سہولت اور حرمین کے لئے اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کی قومی کوششوں کو تقویت دے گا۔منصوبے میں 9 لاکھ نمازیوں کے لئے اندرونی اور بیرونی مصلیٰ جات اور صحنوں میں گنجائش رکھی گئی ہے۔یہ منصوبہ عوامی نقل و حمل کے نظام سے منسلک ہوگا تاکہ زائرین کے لئے مسجدِ حرام تک رسائی آسان بنائی جا سکے۔








