اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران، انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت گلگت ایئرپورٹ کے متاثرین کے مسائل کے ازالے کے لئے قائم کمیٹی کا تیسرا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔ یہاں جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزارتِ دفاع، وزارت قانون، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور حکومتِ گلگت بلتستان کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران ظفر …
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت گلگت ایئرپورٹ کے متاثرین کے مسائل کے ازالے کیلئے قائم کمیٹی کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران، انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت گلگت ایئرپورٹ کے متاثرین کے مسائل کے ازالے کے لئے قائم کمیٹی کا تیسرا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔ یہاں جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزارتِ دفاع، وزارت قانون، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور حکومتِ گلگت بلتستان کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
سیکرٹری امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران ظفر حسن اور ایڈیشنل سیکرٹری کامران الرحمٰن بھی اجلاس میں موجود تھے۔کمیٹی نے گلگت ایئرپورٹ متاثرین کے مسائل کے ازالے کا جائزہ لیا۔وفاقی وزیر امیر مقام نے متاثرین کے مسائل کے شفاف اور بروقت حل کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔









