اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں کسی کو بھی بدامنی اور انتشار پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، حالیہ ہنگاموں میں سرکاری و نجی املاک کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملک میں حالیہ امن و امان کی صورتحال پر وزارت داخلہ میں اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ …
ملک میں کسی کو بھی بدامنی اور انتشار پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، وفاقی حکومت
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں کسی کو بھی بدامنی اور انتشار پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، حالیہ ہنگاموں میں سرکاری و نجی املاک کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملک میں حالیہ امن و امان کی صورتحال پر وزارت داخلہ میں اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نےشرکت کی۔
اجلاس میں حالیہ ہنگاموں میں سرکاری و نجی املاک کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے،عوام کی سکیورٹی اور تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کسی کو بھی بدامنی اور انتشار پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔









