اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):مودی حکومت کا سیاہ باب،سفارتی ناکامی ،معاشی زوال اور اندرونی خلفشار عروج پر ہے، اس کی سفارتی لاپرواہی، ناقص خارجہ پالیسی اور ناکامیوں نے بھارت کو ذلت آمیز مقام پر پہنچا دیا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی دیکھنے میں آئی ہے،ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں بھارتی پاسپورٹ 85 ویں نمبر پر چلاگیا ۔ مودی حکومت نے عوامی …
مودی حکومت کی مسلسل سفارتی ناکامی، عالمی درجہ بندی میں بھارتی پاسپورٹ 85 ویں نمبر پر چلا گیا،رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):مودی حکومت کا سیاہ باب،سفارتی ناکامی ،معاشی زوال اور اندرونی خلفشار عروج پر ہے، اس کی سفارتی لاپرواہی، ناقص خارجہ پالیسی اور ناکامیوں نے بھارت کو ذلت آمیز مقام پر پہنچا دیا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی دیکھنے میں آئی ہے،ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں بھارتی پاسپورٹ 85 ویں نمبر پر چلاگیا ۔
مودی حکومت نے عوامی وسائل کو ہتھیاروں کی خریداری اوراپنے جنگی جنون میں دھکیل دیا، نا اہل مودی حکومت کی ناکامی اور جنگی جنون نے بھارت میں روزگار،تعلیم اور صحت کے نظام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کے سرکاری ہسپتالوں میں70 فیصد وینٹی لیٹر خراب ، بنیادی ضروریات کی کمی اور جعلی ادویات مریضوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہی ہیں، ملک میں بیروزگاری کی شرح 5.1 فیصد ہو گئی جو نوجوان میں مایوسی کا باعث ہے ، بھارت میں 6 سے 14 سال کے 11 لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں اور ذاتی مفادات کی سیاست کا خمیازہ بھارتی عوام بھگت رہے ہیں،ظالم مودی کی تمام تر توجہ مسلمانوں ا ور دیگر اقلیتوں کی نسل کشی اور ہندو توا نظریے کو ریاستی پالیسی میں بدلنے پر مرکوز ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نااہل مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں اور دہشت گردی کی حمایت نے بھارت کو سفارتی تنہائی میں دھکیل دیا ہے۔








