پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 4.868 بلین روپے کے سودے

کراچی ۔ 10 اگست (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4.868 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعرات کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2.981 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 4.868 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 11901 رہی۔ سب سے زیادہ …

کراچی ۔ 10 اگست (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4.868 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعرات کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2.981 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 4.868 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 11901 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.665 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 941.819 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 850.805 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 263.588 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 90.370 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 17.491 ملین روپے اور کاپر کے سودوں کی مالیت 17.310 ملین روپے رہی۔

Leave a Reply