ڈیجیٹل یوتھ ہب پر رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 7 لاکھ ہو گئی

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):ڈیجیٹل یوتھ ہب پر رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 7 لاکھ ہو گئی ،چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہوداحمدخاں نے ڈیجیٹل یوتھ ہب کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق رانامشہود احمدخاں نے کہا کہ نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کے لئےتگ ودو کر رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر چند ماہ پہلے ڈیجیٹل یوتھ ہب …

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):ڈیجیٹل یوتھ ہب پر رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 7 لاکھ ہو گئی ،چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہوداحمدخاں نے ڈیجیٹل یوتھ ہب کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق رانامشہود احمدخاں نے کہا کہ نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کے لئےتگ ودو کر رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر چند ماہ پہلے ڈیجیٹل یوتھ ہب لانچ کیا گیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں سے جڑی ہر ضرورت تک نو جوانوں کی رسائی ممکن بناتا ہے۔ سکالرشپ، ملازمت کے مواقع، اسکلز کورسز، یوتھ لون اسکیم، لیپ ٹاپ اسکیم، سمیت تمام نوجوانوں کے پروگرامز ایک کلک پر دستیاب ہیں۔نوجوانوں کی ڈیجیٹل یوتھ ہب پر بڑ ھتی ہوئی رجسٹریشن خوش آئند ہے ۔