ریاض۔18اکتوبر (اے پی پی):نسک پلیٹ فارم کے ذریعے پہلی بار آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلیں حاصل کرنے کی سہولت شروع کر دی گئی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے ’’زمزم من نسک‘‘ سروس کاافتتاح کردیا ہے۔ وزارت حج وعمرہ ہمیشہ خدمات کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے اس ضمن میں نسک پلیٹ فارم پر آب زم زم کی …
سعودی عرب، پہلی بارنسک پلیٹ فارم کے ذریعے آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلیں حاصل کرنے کی سہولت شروع

مزید خبریں
ریاض۔18اکتوبر (اے پی پی):نسک پلیٹ فارم کے ذریعے پہلی بار آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلیں حاصل کرنے کی سہولت شروع کر دی گئی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے ’’زمزم من نسک‘‘ سروس کاافتتاح کردیا ہے۔
وزارت حج وعمرہ ہمیشہ خدمات کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے اس ضمن میں نسک پلیٹ فارم پر آب زم زم کی چھوٹی بوتلیں (330 ملی لیٹر) حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ۔’نسک‘ کے ذریعے آب زمزم کی چھوٹی بوتلیں مملکت کے کسی بھی شہر کے لیے طلب کی جاسکتی ہیں۔
نسک پرمطلوبہ تعداد کی بکنگ کرنے کے بعد جہاں ڈلیوری درکار ہے اس جگہ کا نیشنل ایڈریس ارسال کیا جائے گا۔پلیٹ فارم کے ذریعے بک کی گئی آب زم زم کی چھوٹی بوتلوں کا کارٹن دیئے گئے ایڈریس پر محفوظ طریقے سے پہنچا دیا جاتا ہے۔وزارتِ حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ پہلی بار آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلوں کی سروس شروع کی گئی ہے جس کا مقصد لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے ۔
آب زم زم کی 330 ملی لیٹر کی چھوٹی بوتلیں بھی شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سقیا پراجیکٹ میں مطلوبہ معیار کے مطابق تیار کیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ زمازمہ کمپنی نے حج سیزن کے دوران تجرباتی طورپر مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی قیام گاہوں میں آبِ زم زم کی وینڈنگ مشینز نصب کی تھیں جن کے ذریعے عازمین دن میں تین بوتلیں حاصل کرسکتے تھے۔








