بیجنگ ۔19اکتوبر (اے پی پی):نوبل انعام یافتہ ممتاز ماہرِ طبیعیات چن نِنگ یانگ چین کے دار الحکومت بیجنگ میں انتقال کر گئے۔شنہوا کے مطابق تسنگ ہوا یونیورسٹی نے 103 سالہ سائنس دان کی موت کی تصدیق کی ہے۔یانگ 1922 میں مشرقی چین کے صوبے انہوئی کے شہر ہِفی میں پیدا ہوئے۔ وہ 1940 کی دہائی میں اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ چلے گئے۔ وہاں انھوں نے تدریسی ذمے داریاں بھی …
نوبل انعام یافتہ چینی ماہرِ طبیعیات چن نِنگ یانگ 103 برس کی عمر میں وفات پا گئے

مزید خبریں
بیجنگ ۔19اکتوبر (اے پی پی):نوبل انعام یافتہ ممتاز ماہرِ طبیعیات چن نِنگ یانگ چین کے دار الحکومت بیجنگ میں انتقال کر گئے۔شنہوا کے مطابق تسنگ ہوا یونیورسٹی نے 103 سالہ سائنس دان کی موت کی تصدیق کی ہے۔یانگ 1922 میں مشرقی چین کے صوبے انہوئی کے شہر ہِفی میں پیدا ہوئے۔ وہ 1940 کی دہائی میں اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ چلے گئے۔ وہاں انھوں نے تدریسی ذمے داریاں بھی انجام دیں۔
انھیں 1957 میں طبیعیات کے شعبے میں نوبیل انعام سے نوازا گیا۔یانگ اور ان کے ساتھی روبرٹ میلز کا پیش کردہ "یانگ – میلز نظریہ” بیسویں صدی میں طبیعیات کے میدان میں سب سے اہم سائنسی کارناموں میں شمار کیا جاتا ہے۔چین واپسی کے بعد بیس برس سے زائد عرصے تک وہ تسنگ ہوا یونیورسٹی میں تدریس سے وابستہ رہے اور نئی نسل کے سائنس دانوں کی تربیت، علمی تبادلے کے فروغ اور سائنسی تحقیق کے استحکام میں نمایاں کردار ادا کیا۔








