نیویارک۔19اکتوبر (اے پی پی):امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف منعقد کیے گئے "نو کنگز" ملک گیر احتجاج میں کم از کم 70 لاکھ افراد نے شرکت کی، منتظمین کے مطابق یہ امریکی تاریخ کے سب سے بڑے یومِ احتجاج میں سے ایک تھا۔ رائٹرز کے مطابق منتظمین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر کے 2,700 سے زائد شہروں اور قصبوں میں …
امریکا میں "نو کنگز” احتجاج، 7 ملین افراد کی شرکت

مزید خبریں
نیویارک۔19اکتوبر (اے پی پی):امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف منعقد کیے گئے "نو کنگز” ملک گیر احتجاج میں کم از کم 70 لاکھ افراد نے شرکت کی، منتظمین کے مطابق یہ امریکی تاریخ کے سب سے بڑے یومِ احتجاج میں سے ایک تھا۔
رائٹرز کے مطابق منتظمین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر کے 2,700 سے زائد شہروں اور قصبوں میں تقریباً سات ملین افراد پرامن انداز میں اکٹھے ہوئے، آمرانہ طرز حکمرانی کے خلاف اپنے اتحاد کا مظاہرہ کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ ملک عوام کا ہے، کسی بادشاہ کا نہیں۔
یہ مظاہرہ "نو کنگز ڈے آف پیس فل ایکشن” کے نام سے منعقد کیا گیا، جسے ملک بھر میں ایک ہی دن ہونے والے مظاہروں میں سب سے بڑا شمار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسی نوعیت کے مظاہرے 14 جون کو، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سالگرہ اور واشنگٹن میں فوجی پریڈ کے دن کیے گئے تھے، جن میں تقریباً 50 لاکھ افراد شریک ہوئے تھے اور 2,100 سے زائد مظاہرے ہوئے تھے۔منتظمین کے مطابق اس بار شرکت کرنے والے افراد کی تعداد جون کے مقابلے میں 20 لاکھ زیادہ رہی، جو عوامی بیداری اور احتجاجی تحریک کی بڑھتی ہوئی شدت کا مظہر ہے۔








