گوچی کے مالک کا بیوٹی پروڈکٹس ڈویژن بین الاقوامی کمپنی ’’L’Oreal‘‘ کو فروخت کرنے کا اعلان

پیرس۔20اکتوبر (اے پی پی):گوچی کے مالک فرانسیسی لگژری گروپ کیرنگ“Kering” نے اپنا بیوٹی پروڈکٹس ڈویژن جس میں اس کا معروف پرفیوم برانڈ ’’کریڈ‘‘ بھی شامل ہے، کاسمیٹکس کی بین الاقوامی کمپنی “L’Oreal” کو 4.6 ارب ڈالر میں فروخت کر دیا۔اے ایف پی کے مطابق دونوں کمپنیوں نے ایک مشترکہ بیان میں بتایا کہ اس معاہدے کے تحت L’Oreal کو آئندہ 50 سال کے لیے “Gucci”, “Bottega Veneta” اور “Balenciaga” جیسے …

پیرس۔20اکتوبر (اے پی پی):گوچی کے مالک فرانسیسی لگژری گروپ کیرنگ“Kering” نے اپنا بیوٹی پروڈکٹس ڈویژن جس میں اس کا معروف پرفیوم برانڈ ’’کریڈ‘‘ بھی شامل ہے، کاسمیٹکس کی بین الاقوامی کمپنی “L’Oreal” کو 4.6 ارب ڈالر میں فروخت کر دیا۔اے ایف پی کے مطابق دونوں کمپنیوں نے ایک مشترکہ بیان میں بتایا کہ اس معاہدے کے تحت L’Oreal کو آئندہ 50 سال کے لیے “Gucci”, “Bottega Veneta” اور “Balenciaga” جیسے معروف فیشن برانڈز کے تحت بیوٹی اور خوشبو کی مصنوعات تیار اور تقسیم کرنے کا خصوصی لائسنس بھی حاصل ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں کمپنیاں “لگژری بیوٹی اور ویلنَیس” کے شعبے میں طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت داری قائم کر رہی ہیں،یہ معاہدہ 4 ارب یورو (4.6 ارب امریکی ڈالر) مالیت کا ہے جو ریگولیٹری منظوری کے بعد 2026 کی پہلی ششماہی میں مکمل ہوگا۔L’Oreal کے چیف ایگزیکٹو نکولا ہیئرونیمس نے کہاکہ Creed کے ذریعے ہم تیزی سے ترقی کرنے والی نِچ فریگرینس مارکیٹ میں ایک نمایاں مقام حاصل کریں گے۔یہ 50 سالہ خصوصی لائسنس امریکی کمپنی “Coty” کے موجودہ معاہدے کے 2028 میں اختتام کے بعد مؤثر ہوگا۔یہ اعلان Kering کے نئے سی ای او لوکا ڈی میو کے عہدہ سنبھالنے کے ایک ماہ بعد سامنے آیا ہے جنہیں گروپ کے 9.5 ارب یورو کے قرضے میں کمی لانے کا کام سونپا گیا ہے۔

مزید خبریں