امریکی صدرنے احتجاجی مظاہروں کی فنڈنگ کا الزام جارج سوروس اور بائیں بازو کے جنونی لوگوں پر عائد کردیا

واشنگٹن ۔20اکتوبر (اے پی پی):امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے ہزاروں شہرو ں میں اپنے خلاف’’ نو کنگز ‘‘کے عنوان سے ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی فنڈنگ کا الزام امریکی ارب پتی شخصیت جارج سوروس اور دیگر بنیاد پرست بائیں بازو کے جنونی لوگوں پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق امریکی …

واشنگٹن ۔20اکتوبر (اے پی پی):امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے ہزاروں شہرو ں میں اپنے خلاف’’ نو کنگز ‘‘کے عنوان سے ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی فنڈنگ کا الزام امریکی ارب پتی شخصیت جارج سوروس اور دیگر بنیاد پرست بائیں بازو کے جنونی لوگوں پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ جارج سوروس نے اپنے اداروں کے ذریعے امریکا سمیت پوری دنیا میں ترقی پسند مقاصد کے لیے بھاری فنڈنگ کر کے ایک قابل نفرت شخصیت بن چکا ہے ۔

امریکی صدر نے حال ہی میں انتہائی بائیں بازو کی اینٹیفا تحریک کو بھی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔انہوں نے امریکا کے 2700 شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے جن میں 70 لاکھ کے قریب لوگوں نے شرکت کی کو ایک مذاق قرار دیا اور کہا کہ یہ لوگ اس ملک کے نمائندے نہیں ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ان مظاہروں کی فنڈنگ کی گئی تھی اور میرا اندازہ ہے کہ یہ فنڈنگ جارج سوروس اور دیگر بنیاد پرست بائیں بازو کے جنونی لوگوں نے کی تھی۔ ٹرمپ نے احتجاجی مظاہروں کو بہت چھوٹا، بہت غیر موثر، اور زبردستی گھروں سے نکالے گئے لوگوں کے مظاہرے قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا میں بادشاہ نہیں ہوں میں اپنے ملک کو عظیم بنانے کے لیے پوری طاقت سے کام کرتا ہوں ۔منتظمین کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز امریکہ کی ہر ریاست میں تقریباً 70 لاکھ افراد نے تقریباً 2,700 مظاہروں میں شرکت کی۔

جرمنی، پرتگال، سویڈن، برطانیہ اور پراگ سمیت کئی یورپی ممالک میں بین الاقوامی مظاہرے بھی دیکھے گئے۔”نو کنگز”کے عنوان سے احتجاجی مہم کے شرکا کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج جمہوری اصولوں کے دفاع اور آمریت کو مسترد کرنے کے لیے کیا گیا تھا تاہم ائٹ ہاؤس کی ترجمان ابی گیل جیکسن نے کہا کہ لوگ جتنا مرضی چیخیں چلائیں ، کسی کو پرواہ نہیں۔

مزید خبریں