سنگاپور ۔ 11 اگست (اے پی پی) امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان سفارتی تناﺅ بڑھنے کے باعث جمعہ کو دنیا بھر کی بیشتر سٹاک مارکیٹس میں مندی چھائی رہی۔نیویارک وال سٹریٹ مندی کے ساتھ بند ہوئی جبکہ یورپ کے مرکزی ایف ٹی ایس ای 100ا،سی اے سی 40 اور ڈی اے ایکس 30 کا آغاز 0.7 ڈاﺅن سے ہوا۔ایشیا پیسیفک کا ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈیکس ایکس جاپان …
دنیا بھر کی بیشتر سٹاک مارکیٹس میں مندی چھائی رہی
سنگاپور ۔ 11 اگست (اے پی پی) امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان سفارتی تناﺅ بڑھنے کے باعث جمعہ کو دنیا بھر کی بیشتر سٹاک مارکیٹس میں مندی چھائی رہی۔نیویارک وال سٹریٹ مندی کے ساتھ بند ہوئی جبکہ یورپ کے مرکزی ایف ٹی ایس ای 100ا،سی اے سی 40 اور ڈی اے ایکس 30 کا آغاز 0.7 ڈاﺅن سے ہوا۔ایشیا پیسیفک کا ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈیکس ایکس جاپان 1.55 فیصد ڈاﺅن رہا۔جاپانی حصص بازار عوامی تعطیل کی وجہ سے بند رہا۔جنوبی کوریا کی سیﺅل سٹاک مارکیٹ کا کوسپی انڈیکس 1.8فیصد،آسٹیلین شیئرز 1.3فیصد،شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.6فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 1.9فیصد گراوٹ کا شکار ہوئے۔ایم ایس سی آئی ورلڈ انڈیکس 0.15فیصد ڈاﺅن میں گیا۔








