ایف بی آر نے 2016 کی جنرل ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی

ایف بی آر نے 2016 کی جنرل ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی، نئی ڈائریکٹری کا باضابطہ اجراءوفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کیا موجودہ حکومت کی جانب سے مسلسل چوتھے سال ٹیکس ڈائریکٹری جاری کی گئی اسلام آباد ۔11 اگست (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 2016 کی جنرل ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی، 12 لاکھ 16 ہزار 614 ٹیکس دہندگان کی ٹیکس تفصیلات پر مشتمل …

ایف بی آر نے 2016 کی جنرل ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی، نئی ڈائریکٹری کا باضابطہ اجراءوفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کیا
موجودہ حکومت کی جانب سے مسلسل چوتھے سال ٹیکس ڈائریکٹری جاری کی گئی

اسلام آباد ۔11 اگست (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 2016 کی جنرل ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی، 12 لاکھ 16 ہزار 614 ٹیکس دہندگان کی ٹیکس تفصیلات پر مشتمل نئی ڈائریکٹری کا باضابطہ اجراءوفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کیا۔ اس حوالے سے تقریب جمعہ کو یہاں ایف بی آر ہاﺅس میں ہوئی۔ موجودہ حکومت کی جانب سے مسلسل چوتھے سال ٹیکس ڈائریکٹری جاری کی گئی ہے جو 17 ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے گزشتہ تین سال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیکس سال 2016 کے لئے تمام ٹیکس دہندگان کی ڈائریکٹری جاری کی ہے۔ یہ ڈائریکٹری تین حصوں پر مشتمل ہے، اس میں کارپوریشنز، ایسوسی ایشنز آف پرسنز اور افراد کا انگریزی حروف تہجی کی ترتیب کے مطابق اندراج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینا ہے اور اس کے حوصلہ افزاءنتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس سال 2015 کی ٹیکس ڈائریکٹری میں 10 لاکھ 74 ہزار 418 ٹیکس دہندگان کا اندراج کیا گیا تھا اور یہ تعداد ٹیکس سال 2016 میں 12 لاکھ 16 ہزار 614 ہو گئی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹیکس ڈائریکٹری کا اجراءحکومت کی جانب سے معلومات تک عام لوگوں کو رسائی فراہم کرنے سے متعلق عزم کا عکاس ہے۔

Leave a Reply