بیجنگ۔21اکتوبر (اے پی پی):چین کی پون بجلی کی پیداواری صلاحیت 57.84 ملین کلوواٹ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ سی جی ٹی این کے مطابق چائنا الیکٹرسٹی کونسل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چین میں ہوا سے پیدا کی جانے والی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت مسلسل پندرہ سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور سالانہ اوسطاً 100 ارب کلوواٹ سے زائد کی اضافی تنصیب کے ساتھ …
چین کی پون بجلی کی پیداواری صلاحیت 57.84 ملین کلوواٹ سے متجاوز ، 2035 تک ہوا اور سورج سے بجلی پیدا کرنے کی کل نصب صلاحیت 3.6 ارب کلوواٹ ہو جائے گی

مزید خبریں
بیجنگ۔21اکتوبر (اے پی پی):چین کی پون بجلی کی پیداواری صلاحیت 57.84 ملین کلوواٹ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ سی جی ٹی این کے مطابق چائنا الیکٹرسٹی کونسل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چین میں ہوا سے پیدا کی جانے والی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت مسلسل پندرہ سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور سالانہ اوسطاً 100 ارب کلوواٹ سے زائد کی اضافی تنصیب کے ساتھ نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک چین کے قومی گرڈ میں شامل کردہ پون بجلی کی صلاحیت 57.84 ملین کلوواٹ سے تجاوز کر چکی ہے اور مجموعی طور پرقومی گرڈ میں 580 ملین کلوواٹ کی پون بجلی شامل کی گئی ہے جو ملک کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا 15.7 فیصد ہے۔ نامزد سائز سے بالا کاروباری اداروں کی جانب سے پون بجلی کی پیداوار معاشرے میں بجلی کی کل کھپت کا 10.1 فیصد بنتی ہے۔
چائنا رینیوایبل انرجی سوسائٹی کی ونڈ انرجی پروفیشنل کمیٹی کے سیکرٹری جنرل چھین ہائی یئن نے بتایا کہ 2035 تک چین میں غیر فوسل توانائی کی کھپت کا تناسب 30 فیصد سے زیادہ ہو جائے گا اور ہوا اور سورج سے بجلی پیدا کرنے کی کل نصب صلاحیت سال 2020 کے مقابلے میں 6 گنا کے اضافے کے ساتھ 3.6 ارب کلوواٹ سے زائد ہو جائے گی ۔ اب تک چین کے ونڈ ٹربائن مینوفیکچررز نے دنیا بھر کے چھ براعظموں کے 57 ممالک کو بجلی پیدا کرنے والے یونٹس برآمد کیے ہیں اور سات مینوفیکچررز نے بیرون ملک فیکٹریاں قائم کی ہیں یا فیکٹری کی تعمیر کے منصوبوں کو فروغ دے رہے ہیں۔








