امریکا کے ساتھ مذاکرات کا راستہ بند نہیں لیکن ہمارے مفادات سے مشروط ہے ،ایران

تہران ۔21اکتوبر (اے پی پی):ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق حالیہ کشیدگی کے باوجود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکا کے ساتھ اس کے بالواسطہ مذاکرات مکمل طور پر بند نہیں ہوئے بلکہ ایران کے مفادات سے مشروط ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے گزشتہ روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا …

تہران ۔21اکتوبر (اے پی پی):ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق حالیہ کشیدگی کے باوجود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکا کے ساتھ اس کے بالواسطہ مذاکرات مکمل طور پر بند نہیں ہوئے بلکہ ایران کے مفادات سے مشروط ہیں۔

العربیہ اردو کے مطابق یہ بات ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے گزشتہ روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کسی نئے مذاکراتی مرحلے کی دہلیز پر نہیں ہیں۔ تاہم انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بالواسطہ بات چیت رکی نہیں بلکہ ایران کے مفادات سے مشروط ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ایران اور دیگر فریقین کے درمیان بالواسطہ رابطے پہلے کی طرح جاری ہیں اور ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایران کا جوہری معاملہ درحقیقت کوئی عالمی تنازع نہیں بلکہ اسے یورپی ممالک (فرانس، جرمنی، برطانیہ) اور امریکا کے اصرار پر اقوامِ متحدہ کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔

انھوں نے زور دے کر کہا کہ ایرانیوں کو پُر امن جوہری توانائی کے استعمال کا بنیادی حق حاصل ہے۔ یہ حق ایران کی جوہری اسلحہ کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے ( این پی ٹی ) کی رکنیت کے سبب حاصل ہے۔ یہ کوئی ایسا امتیاز نہیں جو دوسروں کی طرف سے دیا یا تسلیم کیا جائے۔

مزید خبریں