بلوچستان کے علاقہ دالبندین میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 6 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی۔22اکتوبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی تشکیل میں شامل تمام 6 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں ، دالبندین، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع …

راولپنڈی۔22اکتوبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی تشکیل میں شامل تمام 6 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں ، دالبندین، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کردیا، سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں تمام 6 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لئے ہوئے تھے جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، یہ اہم کامیابی سکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی اور مؤثر رابطے کا نتیجہ ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے تک فورسز کی جانب سےسکیورٹی اقدامات جاری رہیں گے۔